بنی اسرائیل سے پوچھیے کہ ہم نے انہیں کتنی روشن دلیلیں دیں


 ‎آج کی آیت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

هَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّآ اَنْ يَّاْتِيَـهُـمُ اللّـٰهُ فِىْ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلَآئِكَـةُ وَقُضِىَ الْاَمْرُ ۚ وَاِلَى اللّـٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ (210) 


سَلْ بَنِىٓ اِسْرَآئِيْلَ كَمْ اٰتَيْنَاهُـمْ مِّنْ اٰيَةٍ بَيِّنَةٍ ۗ وَمَنْ يُّـبَدِّلْ نِعْمَةَ اللّـٰهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُ فَاِنَّ اللّـٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ (211)

 

زُيِّنَ لِلَّـذِيْنَ كَفَرُوا الْحَيَاةُ الـدُّنْيَا وَيَسْخَرُوْنَ مِنَ الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا ۘ وَالَّـذِيْنَ اتَّقَوْا فَوْقَهُـمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ وَاللّـٰهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَآءُ بِغَيْـرِ حِسَابٍ (212) 

بنی اسرائیل سے پوچھیے کہ ہم نے انہیں کتنی روشن دلیلیں دیں،

اردو ترجمہ

کیا وہ انتظار کرتے ہیں کہ اللہ ان کے سامنے بادلوں کے سایہ میں آ موجود ہو اور فرشتے بھی آجائیں اور کام پورا ہو جائے، اور سب باتیں اللہ ہی کے اختیار میں ہیں۔ (210)


بنی اسرائیل سے پوچھیے کہ ہم نے انہیں کتنی روشن دلیلیں دیں، اور جو اللہ کی نعمت کو بدل دیتا ہے بعد اس کے کہ وہ اس کے پاس آچکی ہو تو بے شک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔ (211)


کافروں کو دنیا کی زندگی بھلی لگتی ہے اور وہ ان لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں جو ایمان لائے، حالانکہ جو لوگ پرہیزگار ہیں وہ قیامت کے دن ان سے بالاتر ہوں گے، اور اللہ جسے چاہے بے حساب رزق دیتا ہے۔ (2012)

سورۃ البقرۃ



Post a Comment

0 Comments